ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے نے گجرات کے پاٹن ضلع میں فرقہ
وارانہ کشیدگی کا معاملہ آج لوک سبھا میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس
معاملہ میں ان لوگوں کو گرفتار نہیں کیا جن کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی
گئی ہے ۔مسٹر رائے نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتہائی
فکر کی
بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست میں احمد آباد سے قریب 100
کلومیٹر دور اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں۔مسٹر رائے نے کہا کہ پولیس نے فرقہ وارانہ کشیدگی سے وابستہ اس واقعہ کے
سلسلہ می 13 لوگوں کو گرفتار کیا لیکن رپورٹ میں جن لوگوں نے نام درج ہیں
ان میں سے اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔